پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے دوسرے 20-T میں جنوبی افریقہ نے شاندار تابڑ توڑ بلےبازی کرتے ہوئے سات وکٹ سے جیت لیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کرنے کا فیصلہ کیا، اور بیس اوورز میں 205 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 98 رنز بنا کر نہ باد رہے، وہی بابر اعظم نے 31 رنز بنائے۔ آخری مرحلے میں عرفان خان نے تیز ترار 30 رنز بنائے اور ٹیم کے اسکور کو 200 سے پار پہنچایا۔
اسکور کا تعاقب کرنے اُتری جنوبی افریقہ پہلے پاور پلے میں وکسٹس گوا بیٹھی،۔ مگر ہینڈرک کی شاندار تابڑ توڑ بلے بازی، اور ساتھ میں وان ڈیر ڈوسن کی کمال کی پاری نے کھیل کا نقشہ ہی بگاڑ دیا۔
ہینڈرکس نے 10 چھکے اور سات چوکے مارے، ٹانگ سائیڈ پر چھوٹی باؤنڈری کو پل اور فلکس اور عجیب جھاڑو سے نشانہ بنای، وان ڈیر ڈوسن نے اسی اوور میں 33 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی، اور ڈیپ بیکورڈ اسکوائر پر اپنے پانچویں چھکے کے ساتھ تعاقب مکمل کیا۔ وہ 38 گیندوں پر 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ہینڈرکس نے اور رسی وین ڈیر ڈوسن نے 18ویں اوور تک تیسری وکٹ کے لیے 157 رنز کا بے موقع اسٹینڈ بنایا جب ہینڈرکس مڈ وکٹ باؤنڈری کے قریب عباس آفریدی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
اس میچ میں دونوں ٹیموں نے
مشترکہ طور پر 416 رنز بنائے جو کہ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی 17 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ رنز تھے
جنوبی افریقہ نے اگست 2022 کے بعد اپنی پہلی T20 سیریز جیتنے کے لیے ایک کھیل کے ساتھ سیریز 2-0 سے جیت لی۔
آخری اور تیسرا مقابلہ جوہانسبرگ میں ہفتے کو کھیلا جائیگا۔
متعلقہ خبریں
- Vande Mataram & National Anthemسرکاری تقریبات اور اسکولوں میں قومی ترانے سے قبل ‘وندے ماترم’ بجایا جائے گا: مرکزی حکومت کی نئی ہدایات
- Meghalaya Coal Mine Blast: میگھالیہ میں مبینہ غیر قانونی کوئلہ کان میں دھماکہ، چار مزدور ہلاک، ایک زخمی
- MLA Mehraj Malik PSA Case: ایم ایل اے مہراج ملک کے پی ایس اے کیس کی سماعت اب12 فروری کو ہوگی
- Mamata Banerjee In Supreme Court over SIR ووٹر فہرستوں کی نظرِ ثانی پر ممتا بنرجی کا الیکشن کمیشن پر شدید اعتراض، نوٹس جاری کر
- President Rule Ends in Manipur: یمنام کھیم چند سنگھ وزیرِ اعلیٰ کے لیے امیدوار، منی پور میں صدر راج ختم، نئی حکومت کی راہ ہموار
