Skip to content
Vom news urdu
Menu
  • تازہ ترین خبریں
  • بین الاقوامی خبریں
  • ہندوستان
  • جموں کشمیر
    • خطہ چناب
    • شہرِ جموں
    • پیر پنجال
    • وادئ کشمیر
  • سیاسی منظرنامہ
  • انٹرٹینمنٹ
  • تجارت پر مبنی خبریں
  • کھیل کی دنیا
  • اداریہ/مضامین
Menu
مہاراشٹر کی مہایوتی حکومت نے بالآخر ہفتہ کو محکموں کی تقسیم کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلی دیویندر

مہاراشٹر میں 16 دن بعد قلمدان

Posted on December 22, 2024December 22, 2024 by dilbarirshad
سیاسی منظرنامہ, ہندوستان
By dilbarirshad • December 22, 2024

  مہاراشٹر میں 16 دن بعد قلمدان

نیوز 18 اُردو

مہاراشٹر کی مہایوتی حکومت نے بالآخر ہفتہ کو محکموں کی تقسیم کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے پاس داخلہ، توانائی، انصاف اور قانون، جنرل ایڈمنسٹریشن، اطلاعات اور نشریات کے محکمے ہوں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے پاس دیہی ترقی کی وزارت، ہاؤسنگ اور پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کا قلمدان ہوگا، جب کہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار فنانس اور پلاننگ، اسٹیٹ ایکسائز کا قلمدان سنبھالیں گے۔

دیویندر فڑنویس کی زیرقیادت حکومت کی پہلی کابینہ کی توسیع 15 دسمبر کو ہوئی تھی، جس میں مہایوتی کے اتحادیوں کے کل 39 ایم ایل ایز نے حلف لیا تھا، جن میں 16 نئے چہرے بھی شامل تھے، جب کہ دس سابق وزراء کو کابینہ میں جگہ نہیں مل پائی تھی۔

یہاں مکمل فہرست دیکھیں

  • چندر شیکھر باونکولے – ریونیو
    • 2.. رادھا کرشنا ویکھے پاٹل – آبی تحفظ (گوداوری اور کرشنا طاس کی ترقی)
  • حسن مشرف – طبی تعلیم
  • چندرکات پاٹل – اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم، پارلیمانی امور
  • گریش مہاجن – آبی تحفظ (ودربھ، تاپی، کونکن کی ترقی)، ڈیزاسٹر مینجمنٹ
  • گنیش نائک – سیاحت
  • گلاب راؤ پاٹل – واٹر سپلائی
  • دادا ہسک – اسکولی تعلیم
  • سنجے راٹھور – مٹی اور پانی کی جانچ
  • دھننجے منڈے – فوڈ اینڈ سول سپلائیز اور کنزیومر پروٹیکشن
  • منگل پربھات لوڈھا – ہنر مندی، روزگار، صنعت اور تحقیق
  • ادے سامنت – صنعت اور مراٹھی زبان
  • جے کمار راول – مارکیٹنگ، پروٹوکول
  • پنکجا منڈے – ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی، مویشی پروری
  • اتل ساوے – او بی سی ترقی کی وزارت، ڈیری ڈیولپمنٹ، توانائی ناٹنیکر
  • اشوک اوئیکے – قبائلی ترقی کی وزارت
  • شمبھوراج دیسائی – محکمہ سیاحت، کان کنی اور فریڈم فائٹرز ویلفیئر

فڑنویس نے وزیر اعلیٰ، ایکناتھ شندے اور اجیت پوار نے نائب وزرائے اعلیٰ کے طور پر 5 دسمبر کو حلف لیا تھا اور 15 دسمبر کو سرمائی اجلاس سے قبل 39 وزراء کو وزراء کی کونسل میں شامل کیا گیا تھا۔ بی جے پی، شیوسینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اتحاد مہایوتی نے 20 نومبر کو ہوئے اسمبلی انتخابات میں 288 میں سے 230 سیٹیں جیتی تھیں۔

  •  

 

VoM News Urdu as Preferred Source
FacebookWhatsAppInstagramTwitter
dilbarirshad

dilbarirshad

Visit Author Website

متعلقہ خبریں

  • Nike Job Cuts: ملازمتوں میں کمی کا منصوبہ، بھارت کے بنگلورو میں نیا کیمپس قائم کرے گی کمپنی
  • India-Sri Lanka Relations: بھارت نے سری لنکا کو تقریباً 3 ٹن Anti-Tuberculosis Medicines بھیج دیں
  • Social Media Influencer Nidhi Tiwari Dies: 16 لاکھ فالوورز رکھنے والی ندھی تیواری کی 30 سال کی عمر میں موت، پولیس تحقیقات جاری
  • J&K Statehood Resolution: اسمبلی میں شدید ہنگامہ، BJP کا 2000 Autonomy Resolution کے حوالہ پر احتجاج
  • Mobile Recharge Rules: اب سال میں 13 کے بجائے 12 ریچارج، Voice اور SMS-Only Plans بھی دستیاب ہوں گے

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

VoM News Urdu
ضروری معلومات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • ڈیٹا پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
All Rights Reserved VoM News Urdu
Parent site: VoM News