جموں کشمیر کے میڈیکل، ڈینٹل کالجوں میں کام کے دن اور ڈیوٹی کے اوقات تبدیل
جموں کشمیر کے محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے جموں کشمیر کے سرکاری میڈیکل کالجوں اور سرکاری ڈینٹل کالجوں میں کام کے دنوں اور ڈیوٹی کے اوقات میں تبدیلی کا حکم دیا ہے۔
ایک حکم (گورنمنٹ آرڈر نمبر 892-جے کے (ایچ ایم ای) آف 2024، مورخہ 21-12-2024 میں، حکومت نے 01 دسمبر سے 28/29 فروری تک
کام کے دنوں اور ڈیوٹی کے اوقات میں تبدیلی کا حکم دیا ہے۔ جموں کشمیر کے میڈیکل کالج اور گورنمنٹ ڈینٹل کالج
اب پیر تا ہفتہ کام کے دن ہوں گے جبکہ صبح 10:00 بجے سے شام 4:30 بجے تک اہلکاروں کے ڈیوٹی اوقات ہوں گے۔
کام کے دنوں اور ڈیوٹی کے اوقات میں تبدیلی کا حکم 03-04-2024 کے سابقہ حکومتی حکم نامے میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے دیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈیوٹی کا وقت پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک تھا۔
متعلقہ خبریں
- و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھلیسہ چناب پریمیئر لیگ میچ کے دوران نوجوان کرکٹر جاں بحق
- لداخ میں مقامی طرزِ حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے 17 نئی تحصیلیں قائم
- شمال مغربی نائجیریا میں تشدد، مسلح حملے میں 17 کسان ہلاک، 13 زخمی
- جاپانی وفد نایاب معدنیات کے ذخائر کے جائزے کے لیے گرین لینڈ روانہ ہوگا
- پاکستانی فضائی حملوں میں افغانستان میں 13 افراد ہلاک، جن میں 11 بچے شامل: طالبان حکومت
