کشتواڑ پولیس نے گمشدہ لڑکی کو کرایا بازیاب، سماجی جرائم کو روکنے میں تعاون کریں: ایس ایس پی کشتواڑ
کشتواڑ پولیس نے گمشدہ لڑکی کو کرایا بازیاب، سماجی جرائم کو روکنے میں تعاون کریں: ایس ایس پی کشتواڑ
کشتواڑ پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے جب ایک گمشدہ لڑکی کو بازیاب کرایا اور اسے خاندان کے ساتھ ملایا۔
ضلع کشتواڑ نے سرشار انتھک کوششوں کے بعد ایک لاپتہ لڑکی کا سراغ لگا کر اس کے خاندان کے ساتھ دوبارہ ملایا ہے۔
سندھیا دیوی، دختر بھیج لال، ساکنہ نیجو سرور، تحصیل دھرب شالہ، ضلع کشتواڑ کے بارے میں ایک گمشدگی کی رپورٹ زیر نمبر DDR نمبر 10، مورخہ 16-09-2024 کے تحت پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں درج کرائی گئی۔
رپورٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کشتواڑ پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔
ایس ایس پی کشتواڑ کی جاوید اقبال میر کی ہدایت پر انچارج پولیس پوسٹ دراب شالہ کی قیادت میں پولیس ٹیم زیرِ نگرانی ایس پی ہیڈکوارٹر کشتواڑ نے لڑکی کا سراغ لگانے کے لیے انتھک محنت کی۔
مسلسل کوششوں کے بعد لاپتہ لڑکی کو کامیابی سے بازیاب کرایا گیا۔
۔ تمام قانونی لوازمات کو مکمل کرنے کے بعد، متعلقہ لڑکی کو اپنے خاندان کے سپرد کیا گیا۔
. لاپتہ کیس کو باضابطہ طور پر DDR نمبر 06، مورخہ 22-12-2024 کے تحت درج کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی کشتواڑ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں سماجی جرائم کی روک تھام اور ان سے نمٹنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ پولیس شہریوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
متعلقہ خبریں
- (Apple Inc) ایپل انک کی (Apple Pay In India) ایپل پے ان انڈیا متعارف کرانے کی تیاری
- (Milan 2026) میلان 2026 اختتام پذیر، (Indian Navy) بھارتی بحریہ کی
- کورٹ آف انڈیا (Supreme Court of India) کی سخت برہمی کے بعد این سی ای آر ٹی جماعت ہشتم NCERT) Class 8 Textbook) کی کتاب کا باب دوبارہ تحریر کرنے کا فیصلہ
- Nepal Bus Accident: نیپال میں مسافر بس دریا میں جا گری، 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- Kishtwar Encounter: کشتواڑ کے علاقے چھاترو میں جاری تصادم، دو عسکریت پسند ہلاک
