اللو ارجن بھگدڑ معاملے میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوئیں پیش
مشہور تيلگو اداکار اللو ارجن، اپنی نئی فلم ‘پشپا-2’ کے نمائش کے دوران ہوئی بھگدڑ میں ایک خاتون کی موت کے معاملے میں آج مقامی عدالت میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش ہوئے۔
اللو ارجن، جسے ملزم نمبر 11 کے طور پر نامزد کیا گیا تھا، نے عدالت میں باقاعدہ ضمانت کی درخواست بھی دائر کی ہے جس کی سماعت 30 دسمبر کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اداکار، جسے اس واقعہ کے سلسلے میں 13 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا جس کا دورانیہ آج ختم ہوا۔
مزید کارروائی کے لیے ان کو خود کو عدالت میں پیش کرنا تھا اور وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش ہوئے۔
اللو ارجن کو جیل منتقل کرنے کے کچھ دیر بعد، تلنگانہ ہائی کورٹ نے انہیں چار ہفتوں (13 دسمبر سے) کے لیے عبوری ضمانت دی اور 14 دسمبر کو انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا۔
4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ جیسی صورتحال کے دوران ایک 35 سالہ خاتون کی موت ہوگئی اور اس کا آٹھ سالہ بیٹا زخمی ہو گیا۔
واقعے کے بعد، سٹی پولیس نے متوفی خاتون کے خاندان کی شکایت کی بنیاد پر چکڈ پلی پولیس اسٹیشن میں بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی مختلف دفعات کے تحت اللو ارجن، اس کی سیکورٹی ٹیم اور تھیٹر انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
متعلقہ خبریں
- (Apple Inc) ایپل انک کی (Apple Pay In India) ایپل پے ان انڈیا متعارف کرانے کی تیاری
- (Milan 2026) میلان 2026 اختتام پذیر، (Indian Navy) بھارتی بحریہ کی
- کورٹ آف انڈیا (Supreme Court of India) کی سخت برہمی کے بعد این سی ای آر ٹی جماعت ہشتم NCERT) Class 8 Textbook) کی کتاب کا باب دوبارہ تحریر کرنے کا فیصلہ
- Nepal Bus Accident: نیپال میں مسافر بس دریا میں جا گری، 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- Kishtwar Encounter: کشتواڑ کے علاقے چھاترو میں جاری تصادم، دو عسکریت پسند ہلاک
