جموں کشمیر پولیس کی بڑی کارروائی، کشمیر کے الگ الگ مقامات سے 8 منشیات فروش گرفتار
جموں و کشمیر پولیس نے 13 جنوری کے روز اونتی پورہ، سوپور، سری نگر اور پانتھا چوک میں آٹھ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، جن سے ہیروئن نما مواد، بھنگ پاؤڈر اور چرس سمیت ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔
ملزمان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج بھی کیے گئے ہیں۔
اونتی پورہ میں، پولیس نے دت پورہ ڈوگری پورہ میں ایک چک پوائنٹ پر دو افراد کو گرفتار کیا۔ مشتبہ افراد، بلال احمد لوہریہانجی ساکنہ گنڈ پرنگ حاجن بانڈی پورہ اور ریاض احمد میر ساکنہ داتا پورہ ڈوگری پورہ کے قبضے سے 1.460 کلو گرام بھنگ کا پاؤڈر برآمد ہوا۔
اسی طرح سوپور میں ہاروان سوپور کے منظور احمد موچی کو بومئی پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے گشت کے دوران گرفتار کیا۔ تلاشی کے دوران 137 گرام چرس برآمد ہوئی جس کے نتیجے میں اسے فوری گرفتار کر لیا گیا۔
راجوری میں پراسرار بیماری نے مزید دو بچوں کی لی جان، کل تعداد 12 تک جا پہنچی
سری نگر میں، دو منشیات فروشوں، عمر منظور راتھر عرف منادیو آف ناٹی پورہ اور یاور احمد بٹ ساکنہ بگھاٹ کنی پورہ کو چن پورہ میں ایک چوکی پر روکا گیا۔ ان کی گاڑی، ایک ٹیمپو ٹریولر (JK02AF-1776) سے کافی مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد ہوئیں۔ ایف آئی آر نمبر 03/2025 کے تحت پی ایس چنا پورہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔
دریں اثنا، پانتھا چوک میں، دو افراد، فرقان مجید خان عرف کنڈا ساکنہ کنی پورہ نوگام اور سمیر حسین ڈار آف چترگم نوگام کو زعفران کالونی میں ایک چوکی پر روکا گیا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 10 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد ہوا۔ پنتھا چوک پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 02/2025 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دے کر منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں تعاون کریں۔ حکام نے منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے تاکہ ایک محفوظ اور منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
- (Apple Inc) ایپل انک کی (Apple Pay In India) ایپل پے ان انڈیا متعارف کرانے کی تیاری
- (Milan 2026) میلان 2026 اختتام پذیر، (Indian Navy) بھارتی بحریہ کی
- کورٹ آف انڈیا (Supreme Court of India) کی سخت برہمی کے بعد این سی ای آر ٹی جماعت ہشتم NCERT) Class 8 Textbook) کی کتاب کا باب دوبارہ تحریر کرنے کا فیصلہ
- Nepal Bus Accident: نیپال میں مسافر بس دریا میں جا گری، 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- Kishtwar Encounter: کشتواڑ کے علاقے چھاترو میں جاری تصادم، دو عسکریت پسند ہلاک
