ماتا ویشنو دیوی مزار ریاسی عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا گیا
حکام کے مطابق، جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں تریکوٹہ پہاڑیوں پر واقع ماتا ویشنو دیوی کے مزار کو منگل کے روز مکر سنکرانتی کی تقریبات کے لیے عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا گیا۔
حکام کی طرف سے یہ بتایا گیا کہ پرانی غار کے دروازے عقیدت مندوں کے لیے خصوصی دعاؤں کے بعد کھولے گئے جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ انشول گرگ نے بھی شرکت اختیار کی۔
مزار کے حرم کے اندر موجود قدرتی غار کو عموماً سردیوں کے مہینوں میں کھولا جاتا ہے جب عقیدت مندوں کا رش کم ہوتا ہے۔
جموں کشمیر پولیس کی بڑی کارروائی، کشمیر کے الگ الگ مقامات سے 8 منشیات فروش گرفتار
بہت سے عقیدت مند قدرتی غار کے ذریعے مزار پر ’درشن‘ کرنے کے لیے اس دن کا بے تابی سے انتظار کرتے ہیں جو سال کے بیشتر حصے میں حفاظتی مسائل کی وجہ سے بند رہتی ہے۔
“قدرتی بنی غار آج سے عقیدت مندوں کے لیے کھول دی گئی۔
انشول گرگ نے مذید بتایا کہ ہم یاتریوں کو پرانی غار کے ‘درشن’ کی اجازت صرف اس وقت دیں گے جب تعداد 10,000 سے کم ہو تاکہ انہیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس خبر کو انگریزی زبان میں پڑھیں
انہوں نے کہا کہ نئے غار سے یاتری آسانی سے جا رہے ہیں جس میں بڑی تعداد میں زائرین بغیر کسی دقت کے جا سکتے ہیں۔
حکام کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ نئے سال کے آغاز سے لے کر اب تک 1.50 لاکھ سے زیادہ زائرین غار کی زیارت کر چکے ہیں۔
ہمارے پاس روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 10,000 سے 15,000 زائرین غار کے مزار پر آتے ہیں۔ زائرین کی تعداد عام طور پر اختتام ہفتہ کے دنوں میں بڑھ جاتی ہے،” شرائن بورڈ کے سی ای او نے کہا، امید ہے کہ غار کے کھلنے کے بعد زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
پچھلے سال، 94.83 لاکھ زائرین نے مقدس مزار پر نماز ادا کی، جو ایک دہائی میں زائرین کی دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔
متعلقہ خبریں
- Nike Job Cuts: ملازمتوں میں کمی کا منصوبہ، بھارت کے بنگلورو میں نیا کیمپس قائم کرے گی کمپنی
- India-Sri Lanka Relations: بھارت نے سری لنکا کو تقریباً 3 ٹن Anti-Tuberculosis Medicines بھیج دیں
- Social Media Influencer Nidhi Tiwari Dies: 16 لاکھ فالوورز رکھنے والی ندھی تیواری کی 30 سال کی عمر میں موت، پولیس تحقیقات جاری
- J&K Statehood Resolution: اسمبلی میں شدید ہنگامہ، BJP کا 2000 Autonomy Resolution کے حوالہ پر احتجاج
- Mobile Recharge Rules: اب سال میں 13 کے بجائے 12 ریچارج، Voice اور SMS-Only Plans بھی دستیاب ہوں گے
