کارگل سڑک حادثہ: پانچ افراد لقمہ عجل، دو شدید زخمی
کرگل کے علاقے میں شلکچھے بائی پاس کے قریب ایک سڑک حادثہ میں پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کرگل سے دراس جانے والی ایک اسکارپیو گاڑی شلکچے ٹریفک کنٹرول پوائنٹ (ٹی سی پی) کے قریب ایک ٹپر سے ٹکرا گئی۔
اس تصادم کی وجہ سے دونوں گاڑیاں گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد حسن ولد محمد حسین سکنہ ستاکپہ، لیاقت علی ولد اے کے رضا سکنہ چوکور، اور محمد ابراہیم ولد حاجی محمد ساکن بڈگام۔
دیگر دو متاثرین، جن کے بارے میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ غیر مقامی تھے، ان کی شناخت ابھی ہونا باقی ہے۔
راجوری میں پراسرار بیماری نے ایک اور جان لی، کل تعداد 14
ایمرجنسی سروسز نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (LAHDC) کرگل کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کونسلر (CEC) ڈاکٹر محمد جعفر اخون نے اس سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
متعلقہ خبریں
- (Apple Inc) ایپل انک کی (Apple Pay In India) ایپل پے ان انڈیا متعارف کرانے کی تیاری
- (Milan 2026) میلان 2026 اختتام پذیر، (Indian Navy) بھارتی بحریہ کی
- کورٹ آف انڈیا (Supreme Court of India) کی سخت برہمی کے بعد این سی ای آر ٹی جماعت ہشتم NCERT) Class 8 Textbook) کی کتاب کا باب دوبارہ تحریر کرنے کا فیصلہ
- Nepal Bus Accident: نیپال میں مسافر بس دریا میں جا گری، 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- Kishtwar Encounter: کشتواڑ کے علاقے چھاترو میں جاری تصادم، دو عسکریت پسند ہلاک
