ڈوڈہ پولیس نے دو لاپتہ خواتین کا سراغ لگا کر قانونی ورثاء کے کیا حوالے
ڈوڈه پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے دو لاپتہ خواتین کا سراغ لگا کر انہیں ان کے قانونی ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔
دونوں خواتین کی گمشدگی کی رپورٹ بالترتیب 05.03.2024 اور 10.08.2024 کو پولیس اسٹیشن گندوہ میں درج کی گئی تھی۔
دونوں خواتین کو اب ڈھونڈ لیا گیا ہے، اور ان کی گمشدگی کی رپورٹ کو سرکاری طور کو ڈسپوز کر دیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مورخہ 05.03.2024 کو شبینہ بانو نامی لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی جو کہ محمد اقبال کی بیٹی ہے جو کہ مکیاس تحصیل چلی پنگل کے رہائشی ہے۔
رپورٹ کے اندراج کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی تھی اور اب اسے ملاتھ کے علاقے سے ڈھونڈ لیا گیا ہے۔
ریاسی میں ٹیمپو الٹ گیا، دو ایس پی اوز سمیت چار زخمی
ایک اور گمشدگی کی رپورٹ 10.08.2024 کو بملا دیوی نامی خاتون کی درج کرائی گئی، جو کھرنگل کے رہنے والے بنسی لال کی بیوی تھی۔ وہ ضلع کشتواڑ کے علاقے دچھن میں تھی۔
تمام ضروری قانونی ضابطے مکمل کرنے کے بعد دونوں خواتین کو ان کے قانونی ورثا کے حوالے کر دیا گیا اور ان کی گمشدگی کی رپورٹس حل کر کے بند کر دی گئیں۔
متعلقہ خبریں
- Nike Job Cuts: ملازمتوں میں کمی کا منصوبہ، بھارت کے بنگلورو میں نیا کیمپس قائم کرے گی کمپنی
- India-Sri Lanka Relations: بھارت نے سری لنکا کو تقریباً 3 ٹن Anti-Tuberculosis Medicines بھیج دیں
- Social Media Influencer Nidhi Tiwari Dies: 16 لاکھ فالوورز رکھنے والی ندھی تیواری کی 30 سال کی عمر میں موت، پولیس تحقیقات جاری
- J&K Statehood Resolution: اسمبلی میں شدید ہنگامہ، BJP کا 2000 Autonomy Resolution کے حوالہ پر احتجاج
- Mobile Recharge Rules: اب سال میں 13 کے بجائے 12 ریچارج، Voice اور SMS-Only Plans بھی دستیاب ہوں گے
