جے کے ایل سی یو کا وفد اشوک کول بی جے پی ریاستی جنرل سکریٹری سے ہوا ملاقی
مینیمم ویجز ایکٹ کے نفاذ کا مطالبہ
جموں: جموں کشمیر لمبردار چوکیدار یونین (جے کے ایل سی یو) کے ایک وفد نے چیئرمین مکیش پریہار کی قیادت میں جموں میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) اشوک کول سے ملاقات کی ہے۔
میٹنگ کے دوران، یونین نے ایک یادداشت/میمورنڈم پیش کیا ہے جس میں لمبرداروں اور چوکیداروں کے لیے منصفانہ اجرت اور حقوق کو یقینی بنانے کے لیے کم از کم اجرت ایکٹ کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔
اے ڈی جی پی آرمڈ نے آرمڈ کمپلیکس امب گھروٹہ جموں کا کیا دورہ
مکیش پریہار نے اس بات پر زور دیا کہ لمبرداروں اور چوکیداروں کی ذمہ داریوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس کے باوجود انہیں مناسب اجرت اور فوائد نہیں مل رہے ہیں۔
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ انہیں مالی تحفظ اور وقار فراہم کرنے کے لیے کم از کم اجرت کا قانون نافذ کرے۔
میٹنگ میں کئی دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بشمول لمبرداروں اور چوکیداروں کے لیے بہتر سماجی تحفظ کے اقدامات کی ضرورت۔ یونین کے اراکین نے حکومت سے اپیل کی کہ ان مطالبات کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ ان کے کام کے حالات اور معاش کو بہتر بنایا جا سکے۔
اجلاس میں یونین کے دیگر عہدیداران اور ممبران بھی موجود تھے اور انہوں نے اجتماعی طور پر حکام پر زور دیا کہ وہ ان کے خدشات پر فوری ایکشن لیں۔
وفد میں لمبردار مکیش پریہار، لمبردار محمد اسحاق، لمبردار آنچل سنگھ اور لمبردار انیل کمار شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
- Hyderabad–Bengaluru Bus Fire :حیدرآباد بنگلورو بس حادثے کے بعد آگ میں بھڑک اٹھی, 20 لوگ زندہ جھلس گئے
- Samsung W26:سام سنگ W26 فون 8 انچ مین ڈسپلے اور 200 میگا پکسل پرائمری کیمرہ کے ساتھ لانچ، قیمت دستیابی اور تفصیلات
- Oneplus 15:ون پلس 15 کا ڈسپلے فیچرز کمال ہے، BOE 14 اکتوبر کو نئے اسمارٹ فون اسکرین کی نقاب کشائی کے لیے تیار
- Mehraj Malik’s PSA Detention Case: مہراج ملک PSA نظر بندی کیس: اگلی سماعت 07 نومبر کو، حکومت نے جوابی رپورٹ درج کرنے لیے اضافی وقت مانگا
- DC Rajouri In Action:جموں کشمیر: راجوری میں ناقص کارکردگی پر تین بی ڈی اوز معطل
