Drug Peddler Arrested in Udhampur: اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد: پولیس
کشمیر عظمی
جموں/ منشیات فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے اودھم پور میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ رون ڈومیل کی ایک پارٹی نے بیلی برج کے نزدیک ایک شخص جو اودھم پور سے رون ڈومیل کی طرف آ رہا تھا،کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 3.30 گرام ہیروئن جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ملزم کی شناخت شبھم پرشار عرف کوبرا ولد رویندر شرما ساکن رون ڈومیل اودھم پور کے طور پر کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اودھم پور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں
۔
متعلقہ خبریں
- (Apple Inc) ایپل انک کی (Apple Pay In India) ایپل پے ان انڈیا متعارف کرانے کی تیاری
- (Milan 2026) میلان 2026 اختتام پذیر، (Indian Navy) بھارتی بحریہ کی
- کورٹ آف انڈیا (Supreme Court of India) کی سخت برہمی کے بعد این سی ای آر ٹی جماعت ہشتم NCERT) Class 8 Textbook) کی کتاب کا باب دوبارہ تحریر کرنے کا فیصلہ
- Nepal Bus Accident: نیپال میں مسافر بس دریا میں جا گری، 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- Kishtwar Encounter: کشتواڑ کے علاقے چھاترو میں جاری تصادم، دو عسکریت پسند ہلاک
