Kishtwar Encounter: کشتواڑ کے علاقے چھاترو
میں جاری تصادم، دو عسکریت پسند ہلاک se4 شامل بتایا جا رہا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج اور 2 پیرا کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں تلاشی و محاصرہ آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم جیشِ محمد کا ایک سرکردہ کمانڈر بھی شامل ہے، جو ماضی میں کئی بار سیکورٹی فورسز کو چکمہ دینے میں کامیاب رہا تھا۔
Mehraj Malik’s PSA Case: جموں کشمیر ہائی کورٹ نے سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی
فوج کے وائٹ نائٹ کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدائی رابطے کے بعد سی آئی ایف ڈیلٹا وائٹ نائٹ کور کے جوانوں نے جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ قریبی تال میل میں دوبارہ کارروائی کی۔ بیان کے مطابق “اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، ہم آہنگی اور جارحانہ حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہلکاروں نے تصادم کے مقام پر مکمل کنٹرول حاصل کیا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔”
فوج کے مطابق موقع سے جنگی سازوسامان بھی برآمد کیا گیا ہے، جن میں دو اے کے 47 رائفلیں شامل ہیں۔
دریں اثنا علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے
متعلقہ خبریں
- (Apple Inc) ایپل انک کی (Apple Pay In India) ایپل پے ان انڈیا متعارف کرانے کی تیاری
- (Milan 2026) میلان 2026 اختتام پذیر، (Indian Navy) بھارتی بحریہ کی
- کورٹ آف انڈیا (Supreme Court of India) کی سخت برہمی کے بعد این سی ای آر ٹی جماعت ہشتم NCERT) Class 8 Textbook) کی کتاب کا باب دوبارہ تحریر کرنے کا فیصلہ
- Nepal Bus Accident: نیپال میں مسافر بس دریا میں جا گری، 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- Ranji Trophy 2026: جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم پہلی بار فائنل میں، بنگال کو 6 وکٹوں سے شکست
