Nepal Bus Accident: نیپال میں مسافر بس دریا میں جا گری، 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی
کھٹمنڈو: کھٹمنڈو میں پیر کی علی الصبح ایک افسوسناک حادثے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جب ایک مسافر بس تریشولی دریا میں جا گری۔
حادثہ ضلع دھادنگ کے علاقے گجوری کے قریب پیش آیا، جب پوکھرا سے کھٹمنڈو آنے والی بس پرتھوی ہائی وے پر تقریباً 90 کلومیٹر مغرب میں رات ڈیڑھ بجے بے قابو ہو کر دریا میں جا گری۔ اس کی تصدیق آرمڈ پولیس فورس کے ترجمان بشنو پرساد بھٹہ نے کی۔
حکام کے مطابق حادثے کے مقام سے 17 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 28 زخمی مسافروں کو ریسکیو کر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ریسکیو آپریشن میں نیپال آرمی، آرمڈ پولیس فورس نیپال اور نیپال پولیس کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک مرد مسافر کا تعلق نیوزی لینڈ سے بتایا گیا ہے، جبکہ زخمیوں میں ایک جاپانی اور ایک ڈچ خاتون بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثے کی اصل وجہ کا ابھی تعین نہیں ہو سکا، تاہم ابتدائی طور پر تیز رفتاری کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں
متعلقہ خبریں
- (Apple Inc) ایپل انک کی (Apple Pay In India) ایپل پے ان انڈیا متعارف کرانے کی تیاری
- (Milan 2026) میلان 2026 اختتام پذیر، (Indian Navy) بھارتی بحریہ کی
- کورٹ آف انڈیا (Supreme Court of India) کی سخت برہمی کے بعد این سی ای آر ٹی جماعت ہشتم NCERT) Class 8 Textbook) کی کتاب کا باب دوبارہ تحریر کرنے کا فیصلہ
- Kishtwar Encounter: کشتواڑ کے علاقے چھاترو میں جاری تصادم، دو عسکریت پسند ہلاک
- Ranji Trophy 2026: جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم پہلی بار فائنل میں، بنگال کو 6 وکٹوں سے شکست
