ڈوڈہ: جمعہ کی صبح ڈوڈہ ضلع ہیڈکوارٹر میں اے سی ڈی آفس کے قریب ایک 28 سالہ نوجوان کی لاش پراسرار حالات میں برآمد ہوئی۔
لاش ملنے پر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو شناخت اور مزید کارروائی کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا۔
نوجوان کی شناخت تنویر احمد موچی ولد عبداللطیف ساکن بھلا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے موت کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایچ او ڈوڈہ پرویز کھانڈے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اِس ضمن میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے، مزید تفصیلات کا آنا باقی ہے۔
متعلقہ خبریں
- جموں کشمیر اسمبلی قانون ساز ممبران نے جعلی خبروں اور غلط معلومات کے اضافے کو روکنے کے لیے ایک مضبوط قانونی ڈھانچہ کے لیے زور دیا
- جموں و کشمیر میں ایران سے منسلک دھوکہ دہی کے دعووں کی تردید، خبر جعلی قرار
- جموں و کشمیر میں 96,000 سے زیادہ غیر منظم مزدوروں کا پی ایم پنشن اسکیم کے تحت ہیں درج: حکومت ہند
- No Fuel Shortage in India: Bharat Petroleum افواہوں کے درمیان بھارت پٹرولیم کا بڑا بیان، بھارت میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں
- وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کی طرف دھکیلا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
