Skip to content
Vom news urdu
Menu
  • تازہ ترین خبریں
  • بین الاقوامی خبریں
  • ہندوستان
  • جموں کشمیر
    • خطہ چناب
    • شہرِ جموں
    • پیر پنجال
    • وادئ کشمیر
  • سیاسی منظرنامہ
  • انٹرٹینمنٹ
  • تجارت پر مبنی خبریں
  • کھیل کی دنیا
  • اداریہ/مضامین
Menu
افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر پاکستان کے فضائی حملے

افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر پاکستان کے فضائی حملے

Posted on December 25, 2024 by dilbarirshad
بین الاقوامی خبریں, تازہ ترین خبریں, سیاسی منظرنامہ
By dilbarirshad • December 25, 2024

افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر پاکستان کے فضائی حملے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 دسمبر 2024ء) پاکستان کے جنگی طیاروں نے منگل کی رات میں افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا میں کالعدم گروپ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کیمپ بتائے جانے والے چار مقامات پر بمباری کی، جس میں کئی مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے پاکستان کے چار سکیورٹی حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ان فضائی حملوں میں افغانستان کے اندر متعدد مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک تربیتی مرکز کو ختم کرنے کے ساتھ ہی متعدد طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا۔

پاکستانی طالبان کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، سولہ فوجی ہلاک

اے پی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سکیورٹی اہلکاروں نے یہ معلومات اس شرط پر فراہم کیں کہ ان کا نام مخفی رکھا جائے کیونکہ وہ ایسی اطلاعات افشاں کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

حکام نے بتایا کہ یہ حملے پاکستان کی سرحد سے متصل صوبہ پکتیکا کے ایک پہاڑی علاقے میں کیے گئے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا جیٹ طیارے افغانستان کے اندر کتنی دور تک گئے اور حملوں کی نوعیت کیا تھی۔

پاکستان کا افغانستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کے معروف میڈیا ادارے ڈان نے اپنے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے کہ پکتیکا کے ضلع برمال کے علاقے مرغا اور لامان میں ٹی ٹی پی کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں سے ایک وہ کیمپ بھی شامل ہے، جسے شیر زمان عرف مخلص یار، کمانڈر ابو حمزہ، کمانڈر اختر محمد اور ٹی ٹی پی کے میڈیا بازو کے سربراہ عمر استعمال کیا کرتے تھے۔

پاکستانی فوج کی جانب سے ان حملوں کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ البتہ مارچ کے بعد سے پاکستانی طالبان کے مبینہ ٹھکانوں پر یہ دوسرا فضائی حملہ بتایا جا رہا ہے۔ مارچ میں پاکستان نے انٹیلیجنس کی اطلاعات پر مبنی افغانستان کے اندر سرحدی علاقوں میں حملہ کرنے کی تصدیق بھی کی تھی۔

افغان طالبان کے وزیر برائے مہاجرین بم دھماکے میں ہلاک

افغان طالبان نے حملوں کی تصدیق کی
افغانستان کی وزارت دفاع نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے کیے گئے ان حملوں کی رپورٹوں کی تصدیق کی ہے۔

تاہم اس کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں کئی بچے اور دیگر عام شہری شامل ہیں۔
افغانستان کے وزیر دفاع عنایت اللہ خوارزمی نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، “قومی وزارت دفاع کا صوبہ پکتیکا میں پاکستانی فوج کی وحشیانہ بمباری پر ردعمل: پاکستانی فوج نے آج شام صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل پر بمباری کی۔ بمباری میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں زیادہ تر وزیرستانی مہاجرین تھے۔

”
خوارزمی نے مزید کہا کہ “امارت اسلامیہ افغانستان اس وحشیانہ عمل کو تمام بین الاقوامی اصولوں کے منافی سمجھتی ہے، یہ کھلی جارحیت ہے اور اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پاکستانی فریق کو جان لینا چاہیے کہ اس طرح کی من مانی کارروائیاں کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہیں۔”

غیر ملکی حکومتیں افغانستان میں تقریباً ہر مقصد میں ناکام رہیں، میرکل

افغان وزارت دفاع نے مزید کہا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کے دفاع کو ایک ناقابل تنسیخ حق سمجھتا ہے اور اس “بزدلانہ کارروائی کا جواب دیا جائے گا۔

”
گرچہ سرکاری طور پر ہلاکتوں کے اعداد و شمار فراہم نہیں کیے گئے۔ تاہم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان حملوں کی جگہوں سے اب تک کم از کم 15 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ تلاشی مہم اب بھی جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔

چین کی پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی کم کرانےکی کوشش

پاکستانی وفد کا دورہ کابل اور افغان حکام سے ملاقاتیں
پاکستان نے افغان کے اندر یہ حملے ایسے وقت کیے ہیں، جب افغانستان کے لیے اسلام آباد کے خصوصی نمائندہ محمد صادق کی قیادت میں ایک پاکستانی وفد کابل میں طالبان کے عبوری وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اور وزیر خارجہ امیر متقی سے ملاقات کی ہے۔

پاکستانی وفد کے کابل آنے کا مقصد گزشتہ ایک سال کے طویل وقفے کے بعد فریقین میں سفارتی بات چیت کو دوبارہ شروع کرنا تھا۔

منگل کے روز ہی سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں سفیر صادق نے اس حوالے سے کہا، “آج وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ ان سے وسیع پیمانے پر بات چیت ہوئی۔ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق بھی ہوا۔

”
افغانستان میں صوفی مزار پر حملے میں کم ازکم 10 افراد ہلاک

سفیر صادق نے پیر کے روز افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے بھی ایک الگ ملاقات کی تھی، جہاں فریقین نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے حملوں کے سبب دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، تاہم اس کے باوجود دونوں ممالک نے حال ہی میں سفارتی بات چیت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

(اے پی، نیوز ایجنسیاں)

VoM News Urdu as Preferred Source
FacebookWhatsAppInstagramTwitter
dilbarirshad

dilbarirshad

Visit Author Website

متعلقہ خبریں

  • Mobile Recharge Rules: اب سال میں 13 کے بجائے 12 ریچارج، Voice اور SMS-Only Plans بھی دستیاب ہوں گے
  • OpenAI Pauses AI Training: AI Agents کے غیر متوقع رویے کے بعد جدید ماڈلز کی تربیت روک دی گئی
  • South Africa Mass Shootings: جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن میں دو بڑے فائرنگ واقعات، 27 افراد ہلاک، 26 زخمی
  • India UNSC Permanent Seat: روس نے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے بھارت کی حمایت کردی
  • Nepal Avalanche ،Himlung Himal Base Camp : ہملنگ ہمال بیس کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 10 افراد لاپتہ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

VoM News Urdu
ضروری معلومات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • ڈیٹا پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
All Rights Reserved VoM News Urdu
Parent site: VoM News