تحصیلدار ٹنگمرگ جاوید احمد شیخ کے خلاف تادیبی کارروائی کا آ3
جموں و کش مومیر کے محکمہ ریونیو نے ٹنگمرگ بارہمولہ میں تحصیلدار کے طور پر خدمات انجام دینے والے جے کے اے ایس افسر جاوید احمد شیخ کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
حکومتِ وقت کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جاوید احمد شیخ کو فائنانشل کميشنر (ریونیو) جموں و کشمیر کے دفتر سے منسلک کر دیا گیا ہے، جن کے خلاف انکوائری زیر التوا ہے۔
سکریٹری کمار راجیو رنجن، آئی اے ایس کے دستخط شدہ ہدایت نامے کے مطابق اس کا اطلاق فوری طور پر نافذ ہو گیا ہے۔
ہدایت نامے میں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تحصیلدار ٹنگمرگ کی ذمہ داریاں کسی اور افسر کو سونپیں جب تک کہ متعلقہ حکام کی طرف سے تازہ احکامات صادر نا ہوں ۔
حکومت نے حکم نامے کی کاپیاں فنانشل کمشنر (ریونیو)، چیف منسٹر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری، اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری سمیت سینئر عہدیداروں کو بھی ارسال کی ہیں۔
متعلقہ خبریں
- (Apple Inc) ایپل انک کی (Apple Pay In India) ایپل پے ان انڈیا متعارف کرانے کی تیاری
- (Milan 2026) میلان 2026 اختتام پذیر، (Indian Navy) بھارتی بحریہ کی
- کورٹ آف انڈیا (Supreme Court of India) کی سخت برہمی کے بعد این سی ای آر ٹی جماعت ہشتم NCERT) Class 8 Textbook) کی کتاب کا باب دوبارہ تحریر کرنے کا فیصلہ
- Nepal Bus Accident: نیپال میں مسافر بس دریا میں جا گری، 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- Kishtwar Encounter: کشتواڑ کے علاقے چھاترو میں جاری تصادم، دو عسکریت پسند ہلاک
