جموں سرینگر قومی شاہراہ برفباری، پھسلن کی وجہ سے رہی آج بند
جموں سرینگر قومی شاہراہ برفباری، پھسلن کی وجہ سے رہی آج بند
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ٹریفک سلیمان چودھری نے ہفتہ کے روز کہا کہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر 1,300 سے زائد بڑی گاڑیاں (HMVs) پھنسی ہوئی ہیں۔
آئی جی پی چودھری نے کہا کہ 465 ایچ ایم وی قومی شاہراھ کے قاضی گنڈ سیکشن میں پھنسی ہوئی ہیں، جب کہ 879 ایچ ایم وی مختلف مقامات جن میں رامبن، اُدھم پور، جموں سیکشن شامل ہیں۔
شاہراہ پر دونوں سمتوں سے ٹریفک کو بھی روک دیا گیا ہے، اُن کی طرف سے مزید کہنا تھا۔
قاضی گنڈ میں بہت بھاری برفباری ہوئی ہے اور کئی
کٹر مشینوں نے زیادہ تر برف صاف کر دی ہے، لیکن گاڑیوں کی نقل و حرکت کی اجازت دینا ابھی ممکن نہیں ہے،” انہوں نے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیویگ ٹنل کے قریب پھنسی گاڑیوں نے جموں کی طرف بڑھنا شروع کر دیا ہے۔
آئی جی پی چودھری نے کہا کہ برف ہٹانے کا کام مکمل ہونے کے بعد اتوار کو آمدو رفت کو بحال کرنے کے بارے میں سوچا جائیگا۔
دریں اثنا، برفباری کے پیشِ نظر محکمہ نے ایک ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کئی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق نویوگ ٹنل اور میر بازار کے درمیان برف جمع ہونے اور سڑک کی پھسلن کی وجہ سے جموں سری نگر NHW پر آج ٹریفک جاری نہیں ہو سکی۔ جموں سری نگر NHW بدستور بند ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ جب تک سڑک صاف نہ ہو NH-44 پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ جموں سری نگر NHW پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کے بارے میں فیصلہ کل سڑک کی حالت کا جائزہ لینے اور سڑکوں کی دیکھ بھال کرنے والی ایجنسیوں سے کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد لیا جائے گا۔
ایڈوائزری میں یہ بھی بتایا گیا کہ کشتواڑ-سنتھن-اننت ناگ سڑک برف جمع ہونے کی وجہ سے بند ہے۔
اس میں کہا گیا ہے، “سرینگر-سونمرگ-گماری روڈ، مغل روڈ، اور بھدرواہ-چمبا روڈ ابھی تک برف جمع ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔”
“لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مندرجہ ذیل فون نمبروں پر ٹریفک کنٹرول یونٹس سے سڑک کی حالت کی تصدیق کرنے کے بعد ہی سفر کریں: جموں (0191-2459048، 0191-2740550، 9419147732، 103)؛ سری نگر (0194-2450022، 2485396، 18001807091، 103)؛ رامبن (9419993745, 1800-180-7043); ادھم پور (8491928625)؛ پی سی آر کشتواڑ (9906154100)، اور پی سی آر کارگل (9541902330، 9541902331)۔
متعلقہ خبریں
- ضلع رام بن کے رامسو علاقے میں نوجوان کی گمشدگی پر کشیدگی برقرار، احتجاج کے بعد تحقیقات تیز، 4 افراد گرفتار
- مدھیہ پردیش میں بڑی کارروائی: ٹرین سے 163 کمسن لڑکے بازیاب، انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 8 گرفتار
- چین کی مداخلت کے بعد ایران جنگ بندی پر آمادہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ہفتوں کی سیزفائر تجویز قبول کر لی
- دو دہائی بعد سی آر پی ایف کانسٹیبل کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ سے ملی راہت، برطرفی کالعدم قرار
- سینتالیس سال بعد کشتواڑ زیارت تنازعہ حل، ہائی کورٹ نے جائیدادوں کو وقف قرار دیا
