جنوبی افریقہ نے پاکستان کے جبڑے سے چھینی جیت، WTC 2025 فائنل کے لیے کیا کوالیفائی
جنوبی افریقہ نے ڈبلیو ٹی سی 2025 (ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ) فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا اور پاکستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کو 2 وکٹ سے جیتا۔
جنوبی افریقہ نے سنچورین میں کھیلے گئے پاکستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں دو وکٹوں سے جیت کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں کوالیفائی کرنے اور اپنی جگہ کو یقینی بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
جیسے ہی دن کا آغاز ہوا، 148 رنز کے تعاقب کے ساتھ، مارکرام، باوما نے چوتھی وکٹ کی شراکت کے لیے 37 رنز بنائے۔ باوما جنہیں کیچ بیک آؤٹ دیا گیا، اُن کی جانب سے ایمپائر کے فیصلے کو ریویو کرنے کے بارے میں سوچا نہیں گیا۔
افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر پاکستان کے فضائی حملے
کائل ویرین کو نسیم شاہ نے آؤٹ کیا، اور محمد عباس نے وکٹوں کے پیچھے ڈیوڈ بیڈنگھم اور کوربن بوش کو آؤٹ کرایا۔
لیکن، جنوبی افریقہ کی جیت میں گیم چینجر، دو نمایاں کھلاڑی، رہے ہیں جن میں رباڈا، اور جانسن جنہوں نے جنوبی افریقہ کو فتح تک پہنچایا ۔
ان دونوں بلے بازوں نے 9ویں وکٹ کی شراکت کے لیے 49 رنز بنائے۔
پاکستان کی ٹیم کے لیے، عباس نے فائٹر کی طرح میچ کھیلا، اور انہوں نے اپنے آج کے اسپیل میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عباس 3 سال کے وقفے کے بعد پاکیستانی ٹیم میں کھیل رہے تھے۔
اب، جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
متعلقہ خبریں
- (Apple Inc) ایپل انک کی (Apple Pay In India) ایپل پے ان انڈیا متعارف کرانے کی تیاری
- (Milan 2026) میلان 2026 اختتام پذیر، (Indian Navy) بھارتی بحریہ کی
- کورٹ آف انڈیا (Supreme Court of India) کی سخت برہمی کے بعد این سی ای آر ٹی جماعت ہشتم NCERT) Class 8 Textbook) کی کتاب کا باب دوبارہ تحریر کرنے کا فیصلہ
- Nepal Bus Accident: نیپال میں مسافر بس دریا میں جا گری، 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- Kishtwar Encounter: کشتواڑ کے علاقے چھاترو میں جاری تصادم، دو عسکریت پسند ہلاک
