Skip to content
Vom news urdu
Menu
  • تازہ ترین خبریں
  • بین الاقوامی خبریں
  • ہندوستان
  • جموں کشمیر
    • خطہ چناب
    • شہرِ جموں
    • پیر پنجال
    • وادئ کشمیر
  • سیاسی منظرنامہ
  • انٹرٹینمنٹ
  • تجارت پر مبنی خبریں
  • کھیل کی دنیا
  • اداریہ/مضامین
Menu
بھدرواہ میں ہوٹل سے 3 لاشیں برآمد، تحقیقات جاری: ایس ایس پی ڈوڈہ

بھدرواہ میں ہوٹل سے 3 لاشیں برآمد، تحقیقات جاری: ایس ایس پی ڈوڈہ

Posted on January 2, 2025 by dilbarirshad
تازہ ترین خبریں, جموں کشمیر, خطہ چناب
By dilbarirshad • January 2, 2025

بھدرواہ میں ہوٹل سے 3 لاشیں برآمد، تحقیقات جاری: ایس ایس پی ڈوڈہ

کشمیر عظمی

ڈوڈہ / / ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ میں ایک ہوٹل سے پر اسرار ہالت میں 3 لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تین لوگ نیا سال منانے کے سلسلے میں جموں سے بھدرواہ آئے تھے اور کل دیر رات ان کے رشتہ داروں کا فون آیا کہ ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہو رہا ہے جس پر پولیس نے ان کی تلاش شروع کی اور ان کی گاڑی سے معلوم ہوا کہ وہ رائل ان گیسٹ ہاوس نامی میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے دروازہ کھٹکھٹایا اور اندر سے کوئی جواب نہیں ملا جس پر دروازہ توڑا اور اندر تین لوگوں کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک باتھروم اور دو بیڈ پر تھے۔ اس دوران ڈاکٹروں و فرانسیک کی ٹیم کو بلا یا گیا اور ان کی جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتیعمل شروع کیا گیا ہے۔

ان کی شناخت اشوتوش را ناولد دلیپ سنگھ ساکن بھلہ ضلع ڈوڈہ مکمیش سنگھ ولد کلدیپ سنگھ ساکن دومانہ ضلع جموں، اور سنی چودھری ولد سبھاش چودھری ساکن بھوانی تحصیل نوشہرہ ضلع راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ اندر سے کوئلہ کی ایک سگڑی بھی برآمد ہوئی ہے اور خدشہ ہے کہ ان کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے تاہم حقیقت تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے
گی

VoM News Urdu as Preferred Source
FacebookWhatsAppInstagramTwitter
dilbarirshad

dilbarirshad

Visit Author Website

متعلقہ خبریں

  • Nike Job Cuts: ملازمتوں میں کمی کا منصوبہ، بھارت کے بنگلورو میں نیا کیمپس قائم کرے گی کمپنی
  • India-Sri Lanka Relations: بھارت نے سری لنکا کو تقریباً 3 ٹن Anti-Tuberculosis Medicines بھیج دیں
  • Social Media Influencer Nidhi Tiwari Dies: 16 لاکھ فالوورز رکھنے والی ندھی تیواری کی 30 سال کی عمر میں موت، پولیس تحقیقات جاری
  • J&K Statehood Resolution: اسمبلی میں شدید ہنگامہ، BJP کا 2000 Autonomy Resolution کے حوالہ پر احتجاج
  • Mobile Recharge Rules: اب سال میں 13 کے بجائے 12 ریچارج، Voice اور SMS-Only Plans بھی دستیاب ہوں گے

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

VoM News Urdu
ضروری معلومات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • ڈیٹا پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
All Rights Reserved VoM News Urdu
Parent site: VoM News