شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ سے دلخراش خبر، ٹین شیڈ میں آگ لگنے سے دو نابالغ بہن بھائیوں کی موت
نابالغ بہن بھائیوں میں 3 ماہ کی بہن اور 3 سالہ بھائی شامل ہیں
بارہمولہ، 02 جنوری: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے ٹنگمرگ کے فیروز پورہ علاقے میں جمعرات کو ایک ہی خاندان کے دو نابالغ بچوں کی جھلس کر موت ہو گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رہائشی شیڈ کے اندر موجود روایتی ہیٹر (بخاری) کے پھٹنے سے شیڈ آگ کی لپیٹ میں آگیا اور راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دو بہن بھائی – 3 ماہ کی بہن اور 3 سالہ بھائی شیڈ کے اندر ہیٹر کے دھماکے سے جھلس گئے اور یہ رہائشی شیڈ محمد اشرف ڈار کا ہے۔
بھدرواہ میں ہوٹل سے 3 لاشیں برآمد، تحقیقات جاری: ایس ایس پی ڈوڈہ
ٹین شیڈ کے اندر سے دونوں بہن بھائیوں کی جلی ہوئی لاشیں ملنے پر علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔
مقامی لوگوں کے مطابق دونوں بہن بھائیوں کی والدہ گھر والوں کے لیے سبزی لانے بازار گئی تھیں جو گھر واپس آئی تو دیکھا کہ شیڈ راکھ کا ڈھیر بن گیا اور اس کے دونوں بچوں کی لاشیں اندر پڑی ہیں۔
مقامی لوگ ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر پہنچ گئے لیکن دونوں بہن بھائی پہلے ہی جاں بحق ہو چکے تھے۔
متعلقہ خبریں
- Nike Job Cuts: ملازمتوں میں کمی کا منصوبہ، بھارت کے بنگلورو میں نیا کیمپس قائم کرے گی کمپنی
- India-Sri Lanka Relations: بھارت نے سری لنکا کو تقریباً 3 ٹن Anti-Tuberculosis Medicines بھیج دیں
- Social Media Influencer Nidhi Tiwari Dies: 16 لاکھ فالوورز رکھنے والی ندھی تیواری کی 30 سال کی عمر میں موت، پولیس تحقیقات جاری
- J&K Statehood Resolution: اسمبلی میں شدید ہنگامہ، BJP کا 2000 Autonomy Resolution کے حوالہ پر احتجاج
- Mobile Recharge Rules: اب سال میں 13 کے بجائے 12 ریچارج، Voice اور SMS-Only Plans بھی دستیاب ہوں گے
