جموں و کشمیر حکومت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، جو مرکزی حکومتِ کی حمایت کے باوجود نافذ نہیں کیا گیا: ڈاکٹڑ جتيندر سنگھ
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے ہفتہ کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 3 مارچ سے شروع ہونے والے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اچھی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔
ڈوڈہ میں چھ نئے ترقی پانے والے سب انسپکٹرز کے لیے تقریب ہوئی منعقد
انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسمبلی میں ایک اچھے اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ پہلی بار ہم اتنی بڑی اکثریت کے ساتھ آئے ہیں اور ہمارا ووٹ شیئر بہتر ہے۔ ہمارے قوم پرست نظریے پر عمل کرتے ہوئے عوام کے مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے اور ہمارے ایم ایل اے پوری تیاری کے ساتھ اپنے مسائل پیش کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
سنگھ نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں، لیکن ان کے ثمرات جموں و کشمیر کو پوری طرح سے نہیں پہنچ رہے ہیں، کیونکہ یہاں اتر پردیش اور گجرات کی طرح کوئی ڈبل انجن سسٹم نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ہمارے ایم ایل ایز بھی اس حقیقت کو اجاگر کریں گے۔
سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت کو اس کام کے لئے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا جو اس کی ذمہ داری کے تحت آتا ہے اور مرکزی حکومت کی حمایت کے باوجود اسے نافذ نہیں کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
- ضلع رام بن کے رامسو علاقے میں نوجوان کی گمشدگی پر کشیدگی برقرار، احتجاج کے بعد تحقیقات تیز، 4 افراد گرفتار
- مدھیہ پردیش میں بڑی کارروائی: ٹرین سے 163 کمسن لڑکے بازیاب، انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 8 گرفتار
- چین کی مداخلت کے بعد ایران جنگ بندی پر آمادہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ہفتوں کی سیزفائر تجویز قبول کر لی
- دو دہائی بعد سی آر پی ایف کانسٹیبل کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ سے ملی راہت، برطرفی کالعدم قرار
- سینتالیس سال بعد کشتواڑ زیارت تنازعہ حل، ہائی کورٹ نے جائیدادوں کو وقف قرار دیا
