گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول گندنہ ڈوڈہ میں پریکٹیکل امتحانی مرکز کو قائم کیا جائے: ریاض احمد شمسی
چونکہ اس وقت امتحانی سیشن جاری ہے، وہیں گندنہ علاقہ کے طلباء نےگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول گندنہ میں پریکٹیکل امتحانی مرکز کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔
ریاض احمد شمسی جو کہ ایک معروف، تعلیمی، صحت اور انسانی حقوق کے کارکن ہیں، نے حکام سے گندنہ میں پریکٹیکل امتحانی سنٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں تقریباً 300 آسامیاں خالی پڑی ہیں
قابل ڈپٹی کميشنر ڈوڈہ سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایس ایس گندنہ کو اگرچہ ہائر سیکنڈری سطح کے اسکول میں اپ گریڈ کیا گیا ہے، لیکن اسے ابھی تک پریکٹیکل امتحانی مرکز کے طور پر نامزد نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے طالب علموں کو ٹھاٹھری، گھٹ اور ڈوڈہ کے دیگر مراکز تک پہنچنے کے لیے طویل فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔
غریب پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء کو بھی کافی مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے گوہا مرمت، چیرالہ اور دیسہ سمیت دیگر علاقوں میں قائم پریکٹیکل امتحانی مراکز کی مزید نشاندہی کی۔
متعلقہ خبریں
- و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھلیسہ چناب پریمیئر لیگ میچ کے دوران نوجوان کرکٹر جاں بحق
- لداخ میں مقامی طرزِ حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے 17 نئی تحصیلیں قائم
- شمال مغربی نائجیریا میں تشدد، مسلح حملے میں 17 کسان ہلاک، 13 زخمی
- جاپانی وفد نایاب معدنیات کے ذخائر کے جائزے کے لیے گرین لینڈ روانہ ہوگا
- پاکستانی فضائی حملوں میں افغانستان میں 13 افراد ہلاک، جن میں 11 بچے شامل: طالبان حکومت
