Udhampur Road Accident: جموں سرینگر قومی شاہراھ پر حادثہ، کشتواڑ سے ماں بیٹا جاں بحق، والد زخمی
ادھم پور: جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹکری ادھم پور کے قریب ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں کشتواڑ سے تعلق رکھنے والےایک ماں اور اُن کے بیٹے کی موت ہو گئی، جبکہ والد زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملحکین کی شناخت شفیقہ بیگم زوجہ عبدالکبیر زرگر اور ان کے 33 سالہ بیٹے آصف کبیر زرگر ساکن کشتواڑ کے طور پر ہوئی ہے۔
شمالی کشمیر میں سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک، ساتھی سوار زخمی
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی بلینو کار نمبر JK 02CH/5448، جموں سے کشتواڑ کی طرف جارہی تھی، کنٹرول کھو بیٹھی اور سڑک کے کنارے دیوار سے ٹکرا گئی۔ زخمی عبدالکبیر زرگر ریٹائرڈ این ایچ پی سی جی ایم سی جموں میں زیر علاج ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
- Nike Job Cuts: ملازمتوں میں کمی کا منصوبہ، بھارت کے بنگلورو میں نیا کیمپس قائم کرے گی کمپنی
- India-Sri Lanka Relations: بھارت نے سری لنکا کو تقریباً 3 ٹن Anti-Tuberculosis Medicines بھیج دیں
- Social Media Influencer Nidhi Tiwari Dies: 16 لاکھ فالوورز رکھنے والی ندھی تیواری کی 30 سال کی عمر میں موت، پولیس تحقیقات جاری
- J&K Statehood Resolution: اسمبلی میں شدید ہنگامہ، BJP کا 2000 Autonomy Resolution کے حوالہ پر احتجاج
- Mobile Recharge Rules: اب سال میں 13 کے بجائے 12 ریچارج، Voice اور SMS-Only Plans بھی دستیاب ہوں گے
