Schools Audit in Jammu Kashmir :جموں کشمیر حکومت نے اسکول کی عمارتوں مکے آڈٹ کا دیا حکم
حکام نے اتوار کو جموں صوبے بھر میں تمام اسکولوں کی عمارتوں کے سیفٹی آڈٹ کا حکم دیا، جو گزشتہ ہفتے کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں-
پہلے ہے اس خطے میں اسکولوں کی بندش کو پیر تک بڑھا دیا گیا تھا۔
14 اگست سے کشتواڑ، کٹھوعہ، ریاسی اور رامبن اضلاع میں بادل پھٹنے سے
سیلابی ریلے، پسیاں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
طوفانی سیلاب کے نتیجے میں 130 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر زائرین تھے، 120 سے زیادہ زخمی، جب کہ 33 کا پتہ بھی نہیں چل سکا۔
26-27 اگست کو ہونے والی ریکارڈ بارش نے جموں کے نشیبی علاقوں اور دیگر میدانی علاقوں میں اچانک سیلاب کو جنم دیا، جس سے سرکاری اور نجی املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
تمام چیف ایجوکیشن افسران کو لکھے گئے ایک خط میں ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے ان سے کہا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر تمام سرکاری سکولوں کی عمارتوں کے حفاظتی آڈٹ کے لیے محکمہ تعمیرات عامہ (سڑکوں اور عمارتوں) سے رجوع کریں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مسلسل شدید بارشوں، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور جموں ڈویژن میں سیلاب جیسی صورتحال کے پیش نظر تمام اسکولوں کی عمارتوں کی ساختی حفاظت کو یقینی بنانا ناگزیر ہے،‘‘ خط میں مزید کہا گیا کہ سیفٹی سرٹیفکیٹ فوری طور پر مجاز حکام سے حاصل کیے جائیں اور اس کے مطابق کارروائی کی جائے۔
Heavy Rainfall In Jammu:موسلا دھار بارش کے باعث جموں ڈویژن بھر میں اسکول بند، امتحانات ملتوی
قبل ازیں سکول ایجوکیشن ڈائریکٹر نسیم جاوید چودھری نے کہا کہ جموں بھر میں پیر کو تمام سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے، خطے میں مسلسل بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا حوالہ دیتے ہوئے
موسم کی پیشگوئیوں کے درمیان احتیاطی تدابیر کے طور پر تعلیمی ادارے بند رہے۔
متعلقہ خبریں
- Nike Job Cuts: ملازمتوں میں کمی کا منصوبہ، بھارت کے بنگلورو میں نیا کیمپس قائم کرے گی کمپنی
- India-Sri Lanka Relations: بھارت نے سری لنکا کو تقریباً 3 ٹن Anti-Tuberculosis Medicines بھیج دیں
- Social Media Influencer Nidhi Tiwari Dies: 16 لاکھ فالوورز رکھنے والی ندھی تیواری کی 30 سال کی عمر میں موت، پولیس تحقیقات جاری
- J&K Statehood Resolution: اسمبلی میں شدید ہنگامہ، BJP کا 2000 Autonomy Resolution کے حوالہ پر احتجاج
- Mobile Recharge Rules: اب سال میں 13 کے بجائے 12 ریچارج، Voice اور SMS-Only Plans بھی دستیاب ہوں گے
