Indonesia Retirement Home Fire:انڈونیشیا میں ریٹائرمنٹ ہوم میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک
ایک مقامی اہلکار نے پیر کے روز بتایا کہ انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی کے ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔
معلومات کے مطابق شہر کی فائر اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ جمی روٹینسولو نے بتایا کہ فائر فائٹرز کو اتوار کی رات 8:31 بجے شمالی سولاویسی کے صوبائی دارالحکومت مناڈو کے ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔
انہوں نے اے ایف پی خبر رساں ادارے کو بتایا کا وہاں 16 اموات ہوئیں؛ تین (لوگ) جھلس کر زخمی ہوئے۔
جمی نے کہا کہ متاثرین کی بہت سی لاشیں ان کے کمروں کے اندر سے ملی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ شام کو جب آگ لگی تو بہت سے بزرگ رہائشی اپنے کمروں میں آرام کر رہے تھے۔
Mexico Train Derailment: میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں ٹرین پٹری سے اتری, 13 ہلاک
انہوں نے مزید کہا کہ حکام 12 افراد کو نکالنے میں کامیاب ہوئیں جو کہ تمام غیر زخمی اور انہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقامی نشریاتی ادارے میٹرو ٹی وی کے ذریعے نشر ہونے والی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ آگ نرسنگ ہوم کو لپیٹ میں لے رہی ہے، جبکہ مقامی لوگوں نے ایک بزرگ شخص کو باہر نکالنے میں مدد کی۔
17,000 سے زیادہ جزائر پر مشتمل جنوب مشرقی ایشیائی جزیرہ نما انڈونیشیا میں مہلک آگ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔
جھارکھنڈ کی عدالت نے راہل گاندھی کو امت شاہ کے خلاف ریمارکس کے لیے 6 اگست کو طلب کیا
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں رواں ماہ ایک سات منزلہ دفتر کی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے۔
2023 میں ملک کے مشرق میں نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکے کے بعد کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
- National Citizen Party National Citizen PartyAllies With Jamat e Islami Bangladesh: بنگلہ دیش کی سب سے بڑی اسلامی جماعت کا نیشنل سیٹیزن پارٹی کے ساتھ معاہدے کا اعلان
- Mexico Train Derailment: میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں ٹرین پٹری سے اتری, 13 ہلاک
- Hyderabad–Bengaluru Bus Fire :حیدرآباد بنگلورو بس حادثے کے بعد آگ میں بھڑک اٹھی, 20 لوگ زندہ جھلس گئے
- Samsung W26:سام سنگ W26 فون 8 انچ مین ڈسپلے اور 200 میگا پکسل پرائمری کیمرہ کے ساتھ لانچ، قیمت دستیابی اور تفصیلات
- Oneplus 15:ون پلس 15 کا ڈسپلے فیچرز کمال ہے، BOE 14 اکتوبر کو نئے اسمارٹ فون اسکرین کی نقاب کشائی کے لیے تیار
