بھارت-بنگلہ دیش پائپ لائن کے ذریعے 5 ہزار ٹن ڈیزل کی نئی کھیپ موصول
ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے بھارت سے کراس بارڈر پائپ لائن کے ذریعے مزید 5,000 ٹن ڈیزل حاصل کرنا شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد ملک میں ایندھن کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ تازہ کھیپ پربتی پور پدما آئل ڈپو پہنچائی جا رہی ہے، جہاں 16 اپریل کی صبح سے سپلائی موصول ہونا شروع ہو گئی۔ ڈپو کے منیجر ایم ڈی احسان حبیب چوہدری نے بتایا کہ یہ ترسیل انڈیا-بنگلہ دیش فرینڈشپ پائپ لائن کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق بنگلہ دیش کو اس سے قبل بھی بھارت کے نومالی گڑھ ریفائنری سے 14 اپریل کو 8,000 ٹن جبکہ مارچ میں 22,000 ٹن ڈیزل فراہم کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مارچ سے 14 اپریل تک مجموعی طور پر 30,000 ٹن ڈیزل پربتی پور ڈپو پہنچ چکا ہے، جبکہ آئندہ چند دنوں میں مزید 7,000 ٹن ڈیزل موصول ہونے کی
توقع ہے۔
خواتین ریزرویشن بل اور لوک سبھا توسیع تجویز مسترد
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اپریل کے دوران مجموعی طور پر 25,000 ٹن ڈیزل بنگلہ دیش کو فراہم کیا جائے گا تاکہ ملک میں ایندھن کے ذخائر کو مستحکم رکھا جا سکے۔
ڈپو حکام کے مطابق ایندھن کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جمعہ کو سرکاری تعطیل کے باوجود ڈپو کھلا رکھا گیا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت سے پائپ لائن کے ذریعے ڈیزل کی درآمد کا مقصد ملک میں توانائی کی مستحکم سپلائی برقرار رکھنا ہے۔
متعلقہ خبریں
- خواتین ریزرویشن بل اور لوک سبھا توسیع تجویز مسترد
- ضلع رام بن کے رامسو علاقے میں نوجوان کی گمشدگی پر کشیدگی برقرار، احتجاج کے بعد تحقیقات تیز، 4 افراد گرفتار
- مدھیہ پردیش میں بڑی کارروائی: ٹرین سے 163 کمسن لڑکے بازیاب، انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 8 گرفتار
- چین کی مداخلت کے بعد ایران جنگ بندی پر آمادہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ہفتوں کی سیزفائر تجویز قبول کر لی
- دو دہائی بعد سی آر پی ایف کانسٹیبل کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ سے ملی راہت، برطرفی کالعدم قرار
