پیر کا دن، جموں کشمیر کے ضلع ادھم پور کے رام نگر میں دلخراش حادثہ، 12 لقمہ اجل
پیر کے روز جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں ایک دل خراش مسافر بس حادثہ پیش آیا ہے۔ شروعاتی جانکاری کے مطابق ضلع ادھم پور میں مسافر بس کے پہاڑی سے نیچے گرنے سے 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بس صبح 10 بجے کے قریب رام نگر علاقے کے کاگورٹ گاؤں کے قریب ایک سڑک سے پھسل کر پھاڑی سے گر کر حادثے کا شکار ہوئی۔
حادسے کے بعد بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے متعدد افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ بس ایک دور دراز گاؤں سے ادھم پور جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔
جموں و کشمیر حکومت کا پہلگام میں سیاحوں کے لیے کیو آر کوڈ سسٹم کا آغاز
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ٹویٹ کیا، ابھی ابھی ڈی سی ادھم پور، منگا شرپا سے بات کی، ایک گھنٹہ سے بھی کم عرصہ قبل، گاؤں کنوٹے میں، رام نگر سے ادھم پور جاتے ہوئے ایک پبلک ٹرانسپورٹ بس کے ساتھ ایک المناک سڑک حادثے کے بارے میں جاننے کے بعد، فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، بھاری جانی نقصان متوقع ہے۔ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ شدید زخمیوں کو ہوائی جہاز سے لے جا رہا ہے، میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ راجندر شرما کی قیادت میں مقامی کارکنوں کی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔
یہ حادثہ بہت بڑا حادثہ ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے مرنے والوں کی 9تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
- جموں و کشمیر حکومت کا پہلگام میں سیاحوں کے لیے کیو آر کوڈ سسٹم کا آغاز
- چھتیس گڑھ میں ویدانتا پلانٹ (Vedanta Plant Blast) دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی
- این آئی اے نے شبیر احمد شاہ کو 1996 کے کیس میں گرفتار کر لیا، ٹرانزٹ ریمانڈ منظور
- Delhi Police Busts Radicalised Module: دہلی پولیس نے شدت پسند ماڈیول بے نقاب کر کے 4 افراد گرفتار
- Hike In DA For Central Employees: مرکزی ملازمین کے لیے مہنگائی الاؤنس میں 2 فیصد اضافہ، ڈی اے 60 فیصد ہو گیا
